قصور وار ہمارا تعلیمی نظام ؟ تحریر ۔ عفت زندگی احساسات کو جذبات کی ایک کڑی ہے معاشرے میں رہنے...
Read moreDetailsچک نمبر437ٹی ڈی اے کے گورنمنٹ بوائزپرائمری سکول میں سہولیات کافقدان دھوری اڈہ ۔(ممتازخان مچھرانی)دھوری اڈہ کے نواح چک نمبر437ٹی...
Read moreDetailsمعروف ماہر تعلیم ملک عبدلستار منجوٹھہ کے والد ملک مشتاق احمد امنجوٹھہ انتقال کر گئے کوٹ سلطان(صبح پا کستان )معروف...
Read moreDetailsپڑھوپنجاب بڑھوپنجاب شاہداقبال شامی دانش ورکہتے ہیں کہ کسی بھی ملک کے اگر تین طبقے اساتذہ،عدلیہ اور فوج ٹھیک...
Read moreDetailsمحنتی اور دیا نتدار سر کاری ملاز مین قوم کا سر مایہ ہیں ،ڈائریکٹر لو کل گو رنمنٹ ڈی جی...
Read moreDetailsگھر میں سلنڈر دھما کہ ،ایک بچہ ہلاک سات افراد زخمی ملتان(مانیٹرننگ ڈیسک )ملتان کے علاقہ قیصر آباد کے گھر...
Read moreDetailsکنٹونمنٹ سول سوسائٹی کے زیر اہتمام’’سوائن فلو سے بچاؤ آ گہی مہم کا آ غاز ملتان( صبح پا کستان )ہیلپرز...
Read moreDetailsمطالبات تسلیم ہونے پر کلرکوں کا جشن ،وزیر اعلی پنجاب کا شکریہ لیہ(صبح پا کستان)مطالبات تسلیم ہونے پر کلرکوں کا...
Read moreDetailsعدم برداشت تحریر ۔ محمد بلال جٹ عدم برداشت ہمارے معاشرے کا ایک اہم اور خطر ناک مسلہ بنتا جا...
Read moreDetailsتاجر برادری کا اجلاس ، انجمن تاجران کی نئی اور فعال باڈی بنانے کافیصلہ کوٹ سلطان(صبح پا کستان ) تاجروں...
Read moreDetailsلاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails سا نحہ چار سدہ ، دہشت گردی کی مذ مت شہداء کے لئے دعا ئیہ تقاریب
لیہ(صبح پا کستان )چار سدہ باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے طلبا سے اظہار ہمدردی کے لئے لیہ ، جمن شاہ کے سکولوں میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ دہشت گردی کے افسوس ناک حملہ کی خبر سنتے ہیں تعلیمی اداروں کا ماحو ل سوگوار ہو گیا ۔ جمن شاہ میں اسلامک کڈ ز سکول میں سانحہ چار سدہ یونیورسٹی میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے طلبا، اساتذہ کے لئے دعامغفرت، زخمی طلبا کے لئے مکمل صحت یابی ، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے دعا مانگی گئی اور دہشت گردی کی سخت مذمت کی گئی۔ طلبا سے خطاب کرتے ہوئے مہر زاہد واندر نے کہاکہ دہشت گردی ملک میں افرا تفری پھیلانا چاہتے ہیں مگر ہم زندہ قوم ہیں اور متحد ہو کر دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے ان کو اپنے انجام تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ملک کی حفاظت اور دہشت گردی کے قلع قمع کے لئے جو قربانیاں دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔ ہمار اطالبعلم، نوجوان اپنی قلم کے ذریعے جبکہ فوج اپنے اسلحہ کے ساتھ ان دہشت گردوں کا مکمل صفایا کر دی گی۔ دعائیہ تقریب سے مہر خضر عباس، تنویر احمد و یگر نے بھی خطاب کیا جبکہ بچوں نے پاکستان زندہ باد ، دہشت گردی مردہ باد کے نعرے لگائے۔آخر میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے طلبا سے ہمددری کے لئے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔
عوامی ترقیاتی ادارہ
عوامی ترقیاتی ادارہ میں سانحہ چارسدہ باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے طلبا اور اساتذ ہ کے درجات کی بلندی اور زخمی طلبا کی مکمل صحت یابی کے لئے دعائیہ تقریب جبکہ دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کی گئی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عوامی ترقیاتی ادارہ مہر محمد طفیل لوہانچ نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف متحد اور ان کے عزائم مکمل طور پر ناکام بنانے کے لئے متحد ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گرد اب اپنی آخری سانسیں لے رہے ہیں اور پاک فوج قوم کے ساتھ مل کر دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کر دے گی۔ اجلاس سے ڈائریکٹر سیف اللہ الحسینی، عبد الغفور خان علیانی ایڈووکیٹ، محمد رضوان، شیخ وقار الحسن، شہباز عقیل، مہر زاہد واندر، محمد اعظم ہانس، سید افتخار مہدی، محمد آصف، سحر وحید، لنبی کرن، جویرہ اشرف، نسیم فاطمہ، عظمی بتول و یگر نے شرکت کی ۔
میڈیا کلب
میڈیا کلب چارسدہ باچاہ خان یونیورسٹی میں ہونے والے دہشت گردوں کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت، شہید طلبا، اساتذہ، عملہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعائیں جبکہ پاک فوج کی قربانیوں کو زبردست خرا ج تحسین پیش کیا گیا۔ میڈیا کلب کا مذمتی اجلاس زیر صدرارت صدرمہر زاہد واندرمنعقد ہوا ۔ اجلاس میں متفقہ قرار دادکے ذریعے دہشت گردوں کے قلع قمع کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عمل دارمد کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ قرارد اد کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ بلاتفریق دہشت گردوں کو صفحہ ہستی سے مٹایا جائے۔اجلاس میں خلیل اختر، محمد حنیف، شاہد اقبال میلوانہ، قاری محمد اظہر، محمد اعظم سوکی،محمد اختر بھٹی، اسد اثیر ہاشمی ، مرید حسین لوہانچ،جاوید اقبال، ڈاکٹر گل شیر ودیگر نے شرکت کی۔
رپورٹ : ۔ سرفراز واندر پریس رپورٹر