معذور بچوں کی سکول بس سروس کئی ماہ سے بند ، ذمہ دار کون ؟
کروڑ لعل عیسن (صبح پا کستان) ضلعی انتظامیہ اور ای ڈی اوسی ڈی لیہ کی لاپرواہی سے معذور بچوں کی سکول بس سروس کئی ماہ سے بند ،شدید دھند اور شدید سردی کے باعث نادارو غریب معذور طلباء وطالبات پیدل آنے جانے پر مجبور تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سابق وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی کے دور حکومت میں صوبہ بھر کی تمام تحصیلوں میں معذور بچوں کے لئے تحصیل کی سطح پر سپیشل ایجو کیشن سنٹر قائم کیے تمام سکولوں میں طلبہ اور طالبات کے لئے تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کو فری بس سروس بھی فراہم کی موجودہ حکومت اور انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سپیشل ایجو کیشن سکول کروڑ لعل عیسن کی طلبہ اور طالبات کی بس گزشتہ 4ماہ سے بند ہے جس کی وجہ سے معذور طلبہ اور طالبات کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے ان کی تعلیمی نقصان میں بے پناہ اٖضافہ پورہا ہے ،وقت اور پر یشانی میں اضافہ ہورہا ہے طلبہ اور طالبات کے والدین عبدالشکور، ، قمرالزمان ، محمد کاشف ،اللہ وسایا، نصیر خان اجمل مشتاق نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لیہ ڈی سی او لیہ ای دی اوسی ڈی لیہ نے نا اہلی لاپرواہی سستی اور غفلت کی تمام حدیں پار کر لی ہیں طلبہ اور طالبات کی تکلیف کی ذرہ بھر بھی پرواہ نہیں ہیں اور فنڈ نہ ہونے کا کہہ کر بس سروس معطل کر رکھی ہے شدید دھند اور کے موسم میں طلبہ اور طالبات کو دور دور سے والدین پیدل سکول چھوڑنے آرہے ہیں اغواء برائے تاوان کی ضلع لیہ بڑھتی ہوئی وارداتوں سے بھی والدین پہلے ہی بہت پر یشان ہیں اور سکول انتظامیہ کی ستم ظریفی بھی بہت مثالی ہے والدین نے منتخب عوامی نمائندوں کی خاموشی کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ بس معطلی کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور بس کی سروس فوری بحال کی جائے جب اس سلسلہ میں سپیشل ایجو کیشن سکول کی پرنسپل سے رابطہ کیا تو انھوں کہاکہ میں متعلقہ ھکام کو کئی مراسلے بھیج چکی ہوں اور زبانی بھی کئی مرتبہ کہاہے لیکن کوئی عمل درآمد نہیں ہورہا اور فنڈ نہ ہونے کہاکہ رہے ہیں انھوں نے کہاکہ بس کی سروس بد ہونے کی وجہ سے سکول کی پڑھائی بھی متاثر ہورہی ہے اور تعلیم کا بہت بڑا نقصان ہورہا ہے
رپورٹ ۔ ظاہر شاہ پریس رپورٹر کروڑ لعل عیسن