تعلیمی اداروں میں سیکورٹی بارے ضلعی انتظا میہ کا جا ئزہ اجلاس ،سیکو رٹی کے فول پر وف انتظا ما ت کو یقینی بنا نے کا عزم
لیہ (صبح پا کستان) ڈی سی ا ولیہ رانا گلزار احمد نے ہد ایت کی ہے کہ ضلع بھر کے تمام سرکا ری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں سیکو رٹی کے فول پر وف انتظا ما ت کو یقینی بنا نے کے لئے تمام تر وسایل عمل میں لا ئے جا ئیں اور اس سلسلے میں حکو مت کی جا نب سے طے کر دہ ایس او پی کے مو ثر نفاذ کے معائنہ کے لئے خصوصی ٹیمیں دورے کریں گی ۔ اور غفلت و کو تا ہی کے مرتکب تعلیمی اداروں کے سربراہان کے خلاف سخت تا دیبی کا روائی عمل میں لا ئی جا ئے گی ۔ یہ ہد ایا ت انہو ں نے سکو لو ں ، کا لجز و یو نیو رسٹیو ں میں سیکورٹی انتظا ما ت کے جا ئزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہی۔ اجلاس میں ڈی پی او لیہ غازی محمد صلا ح الدین ،اے ڈی سی ڈاکٹر لبنی نذیر ، اے سی کر وڑ محمد تنو یر یزداں ،ڈی ایم ٹیوٹا قاضی اسد،ملک فاروق اعوان ، اے ڈی کا لجز سجاد حسین رونگھا ، ڈی او تعلیم ارشاد حسین ، ڈی ایس پی صدر غلام اکبر نیازی ، یو نیو رسٹیو ں ، کا لجز ، پرائیویٹ سکو لوں کے پر نسپلز و آئی بی ، سپیشل برانچ و دیگر سیکو رٹی اداروں کے حکا م نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ڈی سی ا ولیہ نے تعلیمی اداروں کے سربراہا ن کو پنجا ب حکومت کے سیکورٹی پلا ن ، سکو لو ں و کا لجز کی چار دیواری کو اونچا کر نے ، خا ر دار تا ریں لگانے ، سی سی ٹی وی کیمر وں کو فنگشنل رکھنے کے بارے میں جبکہ ڈی پی ا ولیہ غازی محمد صلا ح الدین نے بڑے بڑے تعلیمی اداروں میں مو با ئل سیکو رٹی گشت ، جدید تقاضوں سے ہم آہنگ سی سی ٹی وی کیمر وں و گیٹس پر سیکو رٹی کی فراہمی ایسے امور کے با رے میں ہدایا ت دیں ۔ اجلاس میں ڈی سی ا ولیہ نے مختلف سکو لو ں کی چار دیو اری کو اونچا کر نے اور خار دار تا ریں لگانے کے لئے محکمہ تعلیم کے حکا م کو دو دن کے اندر اندر رپورٹ کر نے کی ہد ایت کی ۔ اجلاس میں ڈی او تعلیم شمیم سرور نے سپیڈ بریکر بنانے کے با رے میں نشاندہی کی جس پر ڈی سی او لیہ نے ڈی او ہا ئی وے کو فوری اقداما ت عمل میں لا نے کی ہد ایت کی ۔