سی ٹی ڈی کی لیہ میں کارروائی،تین دہشت گرد ہلاک ،اسلحہ برآمد
لیہ (مانیٹرنگ ڈیسک )انسداد دہشت گردی فورس نے کارروائی کر کے 3دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ 3دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق انسداد دہشت گردی فورس نے حساس اداروں کی اطلاعات پر لیہ کے علاقے چوک اعظم میں سرچ آپریشن کیا تو دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی پر فائرنگ شروع کردی جس پر سی ٹی ڈی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی ۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ آدھے گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس کے بعد تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ تین دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم القاعدہ سے ہے ۔ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و بارود ،دھماکہ خیز مواد اور رائفلیں برآمد ہوئی ہیں ۔
source. daily pakistan
نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف
لاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...
Read moreDetails






