ورلڈ اسکول سیفٹی ڈے کے حوالے سے ورکر ویلفیئر سکول میں تربیتی سیمینار
لیہ (صبح پا کستان) سکو لو ں میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے کی تربیتی سیشن کے انعقاد سے نقصانا ت کو کم سے کم کر نے کے لئے بھر پور آگا ہی دی جا سکتی ہے جس کے لئے منظم بنیا دوں پر 1122اپنا کردار ادا کر رہی ہے یہ با ت ڈسٹرکٹ سیفٹی آفیسر 1122 عنایت بلوچ نے ورلڈ اسکول سیفٹی ڈے کے حوالے سے ورکر ویلفیئر سکول میں تربیتی سیمینارسے خطا ب کرتے ہو ئے کہی ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ورلڈ سکول سیفٹی ڈے کے سلسلہ میں گورنمنٹ ورکر ویلفیئر سکول میں ریسکیو1122 کے زیر اہتمام ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں اساتذہ، ریسکیورز، سماجی کارکن اور طلباء نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ریسکیو سیفٹی آفیسر عنایت بلوچ نے کہا ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تربیت اسکولولزکو محفوظ بنا سکتی ہے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ اساتذہ اور طلباء ہنگامی انخلا کی تربیت حاصل کریں۔ انہوں نے کہا ضلع لیہ کے تمام اسکولز کے فوکل پرسن کو تربیت دی جا چکی ہے۔اساتذہ اپنے اسکولوں کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ گرمی کی شدت ہیٹ سٹروک کا سبب بن سکتی ہے سر کو ڈھانپ کر باہر نکلیں اور زیادہ سے زیادہ پانی اور مشروبات کا استعمال کریں۔