لیہ (صبح پا کستان)ضلع لیہ میں مریضوں کو بہتر طبی سہو لیا ت کی فوری فراہمی کے لئے ایمبو لینس سروسز کی خد ما ت کو یکجا کر کے بہتر بنا نے اور رجسٹرین کے عمل کے ذریعے قابل عمل رکھنے کے لئے ڈیٹا مرتب کیا جا رہا ہے ۔ یہ با ت ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر محمد تسلیم نے حکو متی ہدایا ت کی روشنی میں ایمبو لینس سروسز کی رجسٹریشن کے لئے لا ئحہ عمل تیار کر نے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہی ۔ تفصیل کے مطا بق اجلاس میں ڈی ایس پی ٹریفک ، ایکسائز انسپکٹر ، ایمرجنسی آفیسر اور ریسکیو آفیسر کی شرکت کی۔ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد تسلیم نے کہا کہ گورنمنٹ آف پنجاب کی ہدایات پر ریسکیو 1122لیہ میں سرکاری ، نیم سرکاری اور پرائیویٹ ایمبولینسز کی رجسٹریشن کا آغاز5جنوری سے کیا جا رہا ہے ۔ جس کے لئے ایمرجنسی آفیسر کی سر براہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ اس سلسلہ ریسکیو افس میں ہر ایمبولینس کی انسپکشن کی جائے گی ۔ کوائف اور فٹنس ٹیسٹ پاس ہونے پر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122ایمبولینس کو رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ جاری کرئے گا جس کے بعد وہ ایمبولینس مریضوں کی منتقلی کر سکے گی ۔ غیررجسٹر ڈ شدہ ایمولینسز روڈ پر چلنے کی اہل نہیں ہوں گی اور ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔