ریاست یا حکومت کی طرف سے عوام کو کچھ دینے سے عوام پر زندگی کے بے پناہ مسائل کا بوجھ کم ہوتا ہے یعنی تمام شہریوں کو بطور حق ماہانہ بے روزگاری الاؤنس کا حق تمام شہریوں کو مفت مکانات تعلیم علاج معالجہ مفت بجلی گیس پانی کی فراہمی اگر کوئی حکومت یا ریاست اپنے شہریوں کو یہ سہولیات مفت بطور حق فراہم نہ کرسکے تو ایسے حکومتوں کا کیا فائدہ جو عوام کو کچھ دینے کی بجائے عوام کے سروں پر ٹیکسوں مہنگائی کی بارش کرکے عوام کو بدحال کردے اور اپنے شہریوں کے جان کی حفاظت بھی نہ کر سکے ۔
جب تک یہ عوامی مطالبہ نہیں ہوگا کے اللہ نے جس انسان کے سر پر آسمان بنایا ہے اس انسان کے پیر کے نیچے زمین اور زمین کے تمام وسائل پر اس انسان اور تمام انسانوں کا حق ہے سب کے لئے اقتصادی انصاف کے مطالبہ کے بغیر بھوک افلاس بیماری بےروزگاری ناخواندگی بے چارگی اور جنگ انسانوں کا سب سے بڑا دشمن رہے گا ۔
تمام انسانوں کے لیے اقتصادی انصاف سب سے بڑا انصاف ہے۔ یہ انصاف ملنے کے کوئی انسان کسی دوسرے انسان کے قدموں میں نہ جھکے گا نہ کوئی اور انسان کسی انسان کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھا سکے گا اور نہ کوئی انسان اپنا آبائی علاقہ دوست عزیز رشتہ دار چھوڑ کر دیار غیر میں دربدر بے چینی کا شکار ہوگا