کوٹ مٹھن. عظیم صوفی شاعر خواجہ غلام فرید کے عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز
کوٹ مٹھن(ما نیٹرنگ ڈیسک)برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی شاعر خواجہ غلام فرید کے ایک سو پندرہویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز مٹھن کوٹ میں ہو گیا۔عرس کے دوران محفل سماع اور سالانہ قومی فریدتصوف کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ زائرین بڑی تعداد میں پہنچ گئی ہے ۔
نجی ٹی وی92 نیوز کےمطابق خواجہ غلام فرید کے ایک سوپندرہویں عرس کی تقریبات کاباقاعدہ آغازسجادہ نشین خواجہ معین الدین کوریجہ نےمزار پر چادر پوشی کرکے کیا۔۔ عرس میں شرکت کیلئےزائرین جوق درجوق آرہے ہیں ایک طرف زائرین ڈھول کی تھاپ پر دھمال ڈال رہے ہیں تو دوسری طرف ذکرواذکارکی محفلیں بھی سجائی گئی ہیں
زائرین کیلئے لنگر کا بھی وسیع انتظام کیا گیاہے خواجہ غلام فریداٹھارہ سوپینتالیس میں ضلع رحیم یارخان کی تحصیل خان پورکےقصبہ چاچڑاں شریف میں پیدا ہوئے اور اُنیس سو ایک میں اسی قصبے میں اپنے خالق حقیقی کو جاملے انہیں سرائیکی، فارسی، پنجابی، اردو اور سندھی زبان پر ناصرف عبور حاصل تھا بلکہ انہوں نے ان تمام زبانوں میں شاعری بھی کی۔ ان کا صوفیانہ کلام آج بھی بندے کو معرفت کے بلند مقام سے روشناس کرادیتا ہے۔