تاجروں کے حقوق کی ہر فورم پہ آواز بلند کریں گے ، واحدبخش باروی
کوٹ سلطان(صبح پا کستان)کوٹ سلطان میں انجمن تاجران کا دیرینہ خواب پورا ہونے جا رہا ہے جس پر میں کوٹ سلطان کی تاجر برادری کو خراج تحسین پیش کر تا ہوں انجمن تاجران کے خادم کی حیثیت سے تاجروں کے حقوق کی ہر فورم پہ آواز بلند کریں گے ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر انجمن صحافیاں حاجی واحدبخش باروی نے کوٹ سلطان میں ملک پٹرولیم سروس پر منعقعدہ انجمن تاجران کوٹ سلطان کے ممکنہ الیکشن کے مشاورتی اجلاس سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ چپڑاسی سے لیکر ڈی سی او ز تک سارے کرپٹ ہیں مگر ان کو پوچھنے والا کوئی نہیں جبکہ تاجر برادری کو ہر روز بے جا ہراساں کیا جاتا ہے ان کا کہنا تھا کہ اپنے حقوق کی جنگ کے لیے ہم سب کو متحد ہونا پڑے گا ہمارا مذہب امانت میں خیانت کی اجازت نہیں دیتا تاجرون کی جمع پونجی سے بنک اور حکومت ود ہولڈنگ ٹیکس کے نام پر خیانت کررہی ہے جس پر سب خاموش ہیں ضلع صدر انجمن تاجران نے کہاہے کہ اگر ود ہولڈنگ ٹیکس فوری طور پر ختم نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاجی مہم چلائیں گے ،شیخ مطیع الرحمن ممبر آل پاکستان سپریم کونسل انجمن تاجران ونائب صدر انجمن تاجران لیہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بطور تاجر ہماری اپنی ایک الگ پہچان ہے جسے ہم کسی صورت بھی گنوانا نہیں چاہتے تاجر برادری ملکی معشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے مگر ہر دور میں تاجروں کا ہی استحصال کیا گیا ہے مگر اب سے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ تاجروں کی حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے اور اس سلسلہ میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اس موقع پر انجمن تاجران کے با ضابطہ طور پر الیکشن کے حوالے سے مشاورتی طور پرجام ریاض احمد،امجد گرواں ،غلام فرید بلوچ،ڈاکٹر عبداغفور ماچھی ،ڈاکٹرخادم سہو کی سربراہی میں پانچ رکنی عبور ی کمیٹی تشکیل بھی دی گئی جوانجمن تاجران کوٹ سلطان کے الیکشن کی رکن سازی کرے گی یاد رہے کہ عبوری کمیٹی میں شامل ارکین الیکشن میں حصہ لینے کے اہل نہ ہوں گے اجلاس میں ملک اسلم گرواں ،محمد اکرم خان ،ذوالفقار علی قریشی،قیصر سہو،محمد زاہد خان ،محمد افضل ،ملک نعیم ،محمد ہاشم ،فوجی اصغر،محمد محبوب،شاہد خا ن،محمد ریاض ،محمد آصف کھرل،محمد یسنن ،محمد سلیم ،مہر سجاد،ملک سمیع اللہ اور دیگر نے شرکت کی۔
رپورٹ ۔ ملک فہیم منجوٹھہ پریس رپورٹر