جنیوا۔ ڈبلیو ایچ او نے خبردار کیا ہے کہ بعض ممالک میں کورونا وائرس کے عدم پھیلاو¿ کے لیے جاری جراثیم کش چھڑکاو سے صحت کو بھی خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق جراثیم کش اسپرے کے ذریعے اشیا کے سطحی حصوں کی صفائی غیر موثر ہوسکتی ہے۔عالمی ادارے نے وضاحت کی کہ ’گلیوں یا بازاروں جیسی بیرونی جگہوں پر جراثیم کش چھڑکاو یا دھوئیں سے کورونا وائرس ختم ہونا ثابت نہیں ہے۔
عالمی ادارے صحت کے مطابق سڑکیں اور عوامی مقامات وائرس کے ذخائر‘ کے طور پر سامنے نہیں آئے ہیں اور باہر بھی جراثیم کش اسپرے کا چھڑکاو ’انسانی صحت کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے دستاویزات میں زور دیا گیا کہ جراثیم کش اسپرے والے فرد کو ’کسی بھی حالت میں اس کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہ جسمانی اور نفسیاتی طور پر نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے اور یہ لوکل ٹرانسمیشن کو کم نہیں کرے گا۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق لوگوں پر کلورین یا دیگر زہریلے کیمیکل کے چھڑکاو سے آنکھوں اور جلد میں جلن سمیت معدے کی پیچیدگیاں جنم لے سکتی ہیں۔