اسلام آباد: این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ ایک برس کے دوران کورونا ایس او پیز کی سب سے زیادہ خلاف ورزی سیاستدانوں کی طرف سے ہوئی ہے
اپنی ٹوئٹ میں اسد عمر نے کہا کہ انہوں نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کو چند ماہ کے لیے ملتوی کر نے اور اس سے قبل ایک خصوصی ویکسی نیشن مہم شوع کرنے کی سفارش کی تھی۔ آزاد کشمیر کے انتخابات نے اب وہاں وبا کا پھیلاؤ بڑھانے میں سب سے زیادہ کردار ادا کیا ہے اور اب وہاں کورونا مثبت کیسز کی شرح 25 سے 30 فیصد ہوگئی ہے.
اسد عمر نے مزید کہا کہ دو ہفتے قبل بلاول بھٹو زرداری دھمکیاں دے رہے تے کہ اگر کراچی میں کورونا پھیلا تو اس کے ذمہ دار وزیر اعظم عمران خان اور ان کے وزرا ہوں گے لیکن اب اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے کراچی میں جلسے کا اعلان کیا ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ گزشتہ ایک برس کے دوران کورونا ایس او پیز کی سب سے زیادہ خلاف ورزی سیاستدانوں کی طرف سے ہوئی ہے۔