ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان): کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود کی طرف سے ماڈل چلڈرن ہومز کے بچوں کیلئے جمخانہ کلب میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا اور بچوں کی پسند کی ڈشز تیار کی گئیں مسز کمشنر نے بھی بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔دارلاطفال کے بچوں کو جمخانہ کلب کا معائنہ کرایا گیا۔
کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ دارلاطفال کے بچوں کو خوشیوں میں شامل کرنے کی روایت برقرار رکھی جائے گی۔یتیم بچوں کی کفالت،تعلیم و تربیت کرکے معاشرہ کا فعال شہری بنایا جاسکتا ہے۔