ڈیرہ غازیخان {صبح پا کستان }کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کےلئے متحرک ہوگئیں انہوں نے سکیموں کی پیشرفت جاننے کےلئے مسلسل جائزہ کا سلسلہ شروع کردیا ۔
اپنے آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہائی ویز،انہار،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ،آئی ڈیپ اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی سکیموں کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید اور دیگر افسران موجود تھے ۔ کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ ہر سکیم کی پیشرفت کا جائزہ لیا جائیگا ۔ پہلے اور موجودہ صورتحال کا تصاویری ریکارڈ مرتب کیا جائے ۔ دفاتر میں بیٹھ کر منصوبوں کی موثر مانیٹرنگ نہیں کی جاسکتی،افسران زیادہ وقت فیلڈ میں گزاریں ۔ کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔ تاخیری حربے استعمال کرنے والی تعمیراتی کمپنیوں کو سرکاری سکیموں کےلئے بلیک لسٹ کردیا جائیگا اس سلسلے میں کمپنیوں کے مالکان کو واضح پیغام دیا جائے ۔ کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ میٹریل کے معیار پر بھی ہرگز سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔ اجلاس میں افسران نے سکیموں کی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی ۔ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم اختر جتوئی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عدیل،ڈی جی پی ایچ اے سیف الرحمن سمیت دیگر افسران موجود تھے ۔