لاہور ۔ تبدیلی سرکار کی کفایت شعاری مہم کو بڑا جھٹکا،متعدد صوبائی وزرا نے پرانی گاڑیاں استعمال کرنے سے انکار کرتے ہوئے نئی گاڑیوں کا مطالبہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے 22 نئی لش پش گاڑیاں خریدنے پر غور شروع کردیا ۔
سمری وزیر اعلی پنجاب کو بھجوانے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے وزرا کومعاملہ کابینہ میں اٹھانے کی درخواست کردی ۔ ایس اینڈ جی اے ڈی نے وزرا کو جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ہمارے پاس یہی گاڑیاں ہیں جو مہیا کردی گئیں ہیں۔ نئی گاڑیوں کی منظوری ملی تو خریدیں گے ۔
Source:
لا ہور نیوز