کروڑ لعل عیسن {صبح پا کستان }التقوی ویلفئیر سوسایٹی تحصیل کروڑ لعل عیسن روزگار اسکیم کے تحت ایک معاشی مشکلات کا شکار نوجوان کو رکشہ دے دیا گیا التقوہ روزگار اسکیم میں اب تک سینکڑوں افراد کو رکشوں سمیت کاروبار کے لیے بلا سود قرضے بھی دے چکا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک نوجوان کو جس کے گھر میں موجود افراد کی کفالت کے لیے زریعہ معاش نہ ہونے کی وجہ سے شدید معاشی مسایل تھے اور نوجوان کی والدہ مالی امداد مانگنے پر مجبور تھی التقوہ ویلفئیر سوسایٹی کروڑ لعل عیسن کے صدر ملک اسماعیل کھوکھر نے روزگار اسکیم کے تحت نوجوان کو تحفہ میں ایک رکشہ دے دیا رکشہ کی چابی سوشل ویلفئیر تحصیل کروڑ لعل عیسن کے سئنیر آفیسر زین العابدین اور پیر غضنفر عباس نے اپنے ہاتھ سے نوجوان کو دی اس موقع پر سوشل ویلفئیر تحصیل کروڑ لعل عیسن کے سئنیر آفیسر زین العابدین نے کہا کہ کہ نوجوان نسل کو اگر روزگار کے مواقع میسر نہی ہوں گے تو یقینا ان کی مثبت سوچ اور صلاحیات متاثر ہونگی اگر ہمیں ملک سے جرائم کا خاتمہ کرنا ہے تو اس کے لیے سب سے اہم بات یہی ہے کہ بے روزگار نوجوانوں کو بنا کسی رکاوٹ کے معاشی سرگرمیوں پر لگا دیا جائے اس وقت تحصیل کروڑ لعل عیسن کے سینکڑوں نوجوانوں کو روزگار اسکیم کے تحت بلاسود قرضہ اور رکشہ اسکیم جیسے منصوبے دیکر التقوہ ویلفئیر سوسائٹی کروڑ نے ایک ایسی مثال قایم کی ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل کروڑ میں معاشی و سماجی سرگرمیوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے اس لیے تمام مخیر افراد پر لازم ہے کہ وہ بھی اس نیک کام میں آگے بڑھکر اپنا حصہ ڈالیں تاکہ آنے والے وقت میں نوجوانوں کی صلاحیات کوکوئی ملک دشمن اپنے اعزائم کے لیے استعمال نہ کر سکے انہوں نے مزید کہا کہ اگر روزگار کے وسایل تک نوجوانوں کو آسان رسائی دے دی جائے تو آنے والے چند برس میں نہ صرف ملک سے غربت کا خاتمہ ہو جائے گا بلکہ جرایم اور دھشت گردی کی لعنت بھی ملک سے ختم ہو جائے گی