کروڑ لعل عیسن (صبح پا کستان ) علاقہ نشیب میں بر سوں سے جاری دریاءے سندھ کا کٹاءو بد ترین انسانی المیہ ہے ، حکو مت کالاباغ ڈیم تعمیر کرے اور بے گھر متاثرین کٹاءو کو متبادل اباد کاری کے لءے رقبہ فراہم کیا جاءے ،
تفصیلات کے مطا بق سینئر صحافی اور سماجی کارکن انجم صحرائی نے کروڑ نشیب کے موضع راکھواں میںبے گھر متاثرین کٹاءو کے ساتھ آظہار یکجہتی کے لءے دورہ کیا ۔ اور دریا برد ہو نے والی بستی منجوٹھہ کے متاثرین کی خیمہ بستی کے مکینوں سے بھی ملاقات کی اور مساءل سے آگہی حاصل کی ۔ اس مو قع پر گفتگو کرتے ہو ءے علاقہ نشیب میں بر سوں سے جاری دتیاءے سندھ کے بد ترین کٹاءو کو انسانی المیہ قرار دیتے ہو ءے کہا کہ وہ سال 2017 میں بھی اسی جگہ آ ءے گذرے سالوں میں درایاءی کٹاءو میں شدید ترین اور تشویشناک حد تک ضافہ ہوا ہے سال 2017 میں بستی مجنوٹھہ سکول اور مسجد موجود تھی جو مکمل طور پر دریا برد ہو چکی ہے موضع راکھوان کا ہزروں ایکڑ رقبہ دریاءی کٹاءو کا شکار ہو چکا ہے اور سیکڑوں خاندان بے گھر کھلے چھت تلے بے یارو مدد گار زندگی گذارنے پر مجبور ہیں ،انجم صحراءی نے نے مزید کہا کہ دریاءے سندھ کے کٹاءو نے نہ صرف کروڑ نشیب بلکہ کوٹ سلطان کے نشیب موضع بیٹ گجی میں بھی تبا ہی مچا رکھی ہے لیکن حکومت کے اقدمات اس کٹاءو کو رو کنے میں نا کافی ہیں اور یہ انسانی المیہ بڑھتا جا رہا ہے ، پا کستان اور جنو بی پنجاب کے لءے کا لا باغ ڈیم ڈیم کی تعمیر بہت اہم ہے ، انہوں نے مطا لبہ کیا کہ کالا باغ ڈیم تعمیر کیا جاءے اور حکو مت دریاءی کٹاءو کے متا ثرین کو فوری طور پر متبادل آباد کاری کے لءے رقبہ مختص کرے
اس مو قع پر صبح پاکستان کے پروگرام ہیلپ لائن ود انجم صحرائی کی جانب سے کروڑ کے نشیبی علاقہ راکھواں کی بستیوں منجوٹھہ کے متاثرین میں راشن بھی تقسیم کیا گیا تقسیم تفصیل کے مطابق کروڑ کے نشیبی علاقہ راکھواں میں دریائے سندھ کی بے رحم موجوں نے تباہی مچادی جس کے باعث متعدد بستیاں دریا برد ہوگئیں جبکہ چند روز قبل دریا برد ہونے والی بستی منجوٹھہ کے متاثرین میں صبح پاکستان کی ہیلپ لائن انجم صحرائی کی طرف سے معروف صحافی سماجی رہنماء طارق محمود پہاڑ نےمتاثرین میں راشن تقسیم کیا اس موقع پر انجم صحرائی نے کہا کہ دریائی کٹاو کے باعث ان لوگوں پر قیامت ٹوٹ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے درجنوں گھر اجڑنے کیساتھ ان کی فصلات تباہ اور مال متاع سب کچھ دریا کی نظر ہوگیا انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ہر وقت غیر یقینی میں مبتلا نہ تو مزدوری کر سکتے نہ علاج معالجہ اور نہ ہی اپنے بچوں کو تعلیم دلوا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس کا واحد حل کالا باغ ڈیم ہے اور یہ ڈیم بننے سے مسائل ختم ہوجائیں گے جبکہ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کیجائے تاکہ یہ لوگ سکون کے ساتھ زندگی بسر کر سکیں اس موقع پر علاقہ کے لوگوں میں ملک ایوب ٹوٹن اور عاشق حسین بھی موجود تھے