کروڑ لعل عیسن {صبح پا کستان } بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہماری اتحادی جماعتیں سیاسی میدان چھوڑ چکی ہیں، عوام اب سلیکٹڈ کا راج بھگت رہے ہیں۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے سیاسی دوستوں نے پنجاب میں عمران خان کو فری ہینڈ دیا ہوا ہے، عوام پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں، عمران خان کو گھر بھیج دیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب کے عوام کو لاوارث نہیں چھوڑ سکتی، پنجاب کے عوام کے ساتھ تاریخی ظلم ہو رہا ہے، موجودہ حکومت چینی، چاول اور گندم درآمد کر رہی ہے، ہر روز مہنگائی کا بم پھٹتا ہے، حکومت نے ٹیکسز بڑھا کر عوام کا جینا محال کر دیا ہے، عوام عوامی حکومت کو ترس رہے ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عوام تاریخی بے روزگاری اور مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں، کبھی بجلی، کبھی گیس تو کبھی پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کسانوں اور مزدوروں کو حقوق دلوائے، غریب مزدور اور کسان کے لیے بینظیر بھٹو کے منشور کا نفاذ کریں گے، بینظیر بھٹو ایک ماں کی طرح عوام کا خیال رکھتی تھی، ہمیں پاکستان بچانا اور کٹھ پتلی کو بھگانا ہے، جیالوں کو دیکھ کر بنی گالا سے چیخیں نکل رہی ہیں۔
چیءرمین بھٹو نے اپنے خطاب میں پیپلز پارٹی میں شمو لیت پر سابق وفاقی وزیر سردار بہادر خان سیہڑ ، سرادار سجاد خان سیہڑ ، سابق ایم پی اے چوہدری اشفاق اور چوہدری محمد اشرف کا بھی شکریہ ادا کیا