کروڑ لعل عیسن (صبح پا کستان ) موضع واڑہ سیہڑاں موضع راکھواں میں دریائے سندھ میں گزشتہ تین سال سے کٹاو بڑھ رہاہے لوگوں کی سونااگلتی کروڑوں مالیت کی زمینیں ہڑپ کرگیااوراب دریانے رہائشی بستیوں کی طرف رخ کرلیاہے ہنستے بستے گھراجڑنے لگے لوگ اپنے خون پسینے سے بنائے ہوئے مکانوں کو گرارہے ہیں مردوخواتین اوربچے کھلے آسمان تلے بے یارومددگار پڑے ہیں متاثرین کے بچاوکیلئے حکومتی لاپرواہی غفلت سے لوگ دل برداشتہ ہوگئے ۔ متاثرین کی سابق کونسلر حاجی دلدارکے ڈیرہ پر میٹنگ ہوئی جس میں متاثرین کی بھاری تعداد میں شرکت میٹنگ میں فیصلہ کیاگیاکہ مورخہ 24اگست بروزہفتہ حاجی دلدار کے ڈیرہ سے احتجاجی جلوس روانہ ہوگاجو بستی ڈپھی بستی احمدگنڈا واڑہ سیہڑاں سے ہوتا ہواکروڑ پہنچے گا اورکروڑشہرمیں پڑاوڈالے گا انکاکہناہے کہ ہمارے گھر بارتباہ ہوگئے لیکن حکومت پنجاب نے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے۔