کروڑلعل عیسن (صبح پا کستان )نشیبی علاقوں میں دریائی کٹاؤ نے قیامت ڈھا دی متاثرین انتظامیہ کی غفلت و لاپرواہی پر سڑکوں پر نکل آئے دریائی کٹاؤ متاثرین نے ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ کے سا منے احتجاج کا اعلان کر دیا ،
تفصیل کے مطا بق گز شتہ 5سال سے کٹا ؤ کاسلسلہ شروع ہے کٹا ؤ سے مساجد سکولوں سمیت 2500سے زا ئد گھردریابرد اگرپتھرنہ ڈالے گئے تو ایک سکول اور600گھرانے متاثر ہونے کے ساتھ موضع ڈپھی کوبہی خطرہ ہے خطرات کی وجہ سے مکین نقل مکا نی پر مجبور ہو ئے اب وہ اپنے با ل بچو ں کے ہمرا ہ کھلے آ سما ن تلے پڑ ے ہیں مکینوں حا جی عاشق حسین قاری احسان اللہ قاری محمدرمضان مولانامحمدعمر سردارمیلادی خان سردارمنورسیہڑاللہ داد ٹوٹن سرفراز ٹوٹن ملک سلطان ٹوٹن عالمشیر ٹوٹن خادم حسین سیہڑ عاشق حسین سیہڑ محمدحیات سیہڑ قادربخش ٹوٹن محمدرمضان محمداشرف محمدجہانگیر محمداعظم رحمت اللہ عاشق حسین سجادحسین بشیراحمدودیگر نے کہاکہ متاثرین نے شد ید احتجا ج کر تے ہو ئے کہا کہ 5 سال سے کٹا ؤ ہورہا ہے سیاسی نمائندوں اور گورنمنٹ نے کٹاوسے بچاوکیلئے حفاظتی اقدامات نہ کئے ضلعی انتظا میہ اور نہ ہی منتخب عوا می نما ئندو ں نے علا قہ میں چکر تک لگا نا گوارہ کیااور نہ ہی کٹا ؤ کے رو ک تھا م کے لئے کو ئی اقدا ما ت کئے گے موضع راکھواں میں 6ہزارایکڑ سے زائد رقبہ در یا بر د ہو چکا ہے اور کپا س گنا اور چا رہ کی فصلیں تبا ہ ہو چکی ہیں
موضع راکھواں میں بدترین دریائی کٹاو مولوی عبدالقیوم کا پانچ دن پہلے کروڑوں روپئے کاوراثتی 12 ایکڑ قیمتی رقبہ موجود تھا رقبہ پر چاول کی فصل کاشت تھی دریا نے نگل کرہمیشہ ہمیشہ کیلئے محروم کردیا ٹیوب ویل اور کچا مکان تھا آج وہ گرادیا گیاہے اور اپنی مددآپ کے تحت ٹرالیوں پر سامان منتقل کردیا دریائی کٹاو آبادی کے قریب پہنچ گیا راکھواں تباہی کے دھانے پر ضلعی انتظامیہ کی چشم پوشی پرکٹاومتاثرین کاشدیدردعمل جناب وزیراعلی عثمان بزدار آپکاہمسایہ ضلع لیہ کے لوگ بے گھرہورہے ہیں ہم چیخ وپکار کررہے ہیں کسی کے کانوں پرجوں تک نہ رینگی وزیراعلی پنجاب فوری نوٹس لیں
دریائی کٹاؤ ہنستے بستے گھرانے تباہ ہوگئے گزشتہ پانچ سال سے دریائی کٹاؤ اپنے عروج پر ہے ۔ جس کی وجہ سے لوگ گھر سے بے گھر ھو گئے ۔نقل مکا نی کرنے پر مجبور اور ھو بھی رہے ہیں ۔ دریائی کٹاؤ کی شدت بڑھ رہی ہے لیکن کو ءی پرسان حال نہیں نہ ہی حکومت اور نہ ہی عوامہ نما ءندے
دریائی کٹاؤ سے تنگ آ کر عوام نے 27 ستمبر بروز سوموار کو بستی راکھوں سے ایک بہت بڑا عوامی سمندر لیکر لیہ پریس کلب کے سامنے دھرنا دینے کا فیصلہ کرلیاہے دھرنے کی کال دے دی گئی ہے جس میں باشعور شہری اور اہل علاقہ سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے اور ساتھ ساتھ میڈیا نمائندگان سے ایپل کی ہے کہ بھرپور کوریج دیں اور اعلی حکام تک ہماری آواز کو پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں اس موقع پر اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ یہ ایک پرامن احتجاج ھو گا اگر ہماری ایپل اعلی حکام نے نہ سنی تو ہم قومی اسمبلی کے باہر دھرنے کی کال دیں گے ۔ 27 ستمبر بروز سوموار صبح آٹھ بجے ریلی بستی راکھوں سے روانہ ہو گی جو مختلف راستوں کروڑ سے ھوتی ھوئی لیہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کیاجائے گا