کروڑلعل عیسن(صبح پا کستان ) کروڑمیں خواجہ سراکی سالگرہ کے موقعہ پر میرج ہال میں ناچ گانے اورڈانس ہلہ گلا کے دوران فاٸرنگ سے ڈی أٸی خان کا 27 سالہ نوجوان جاں بحق میرج ہال میں رات بھربلا اجازت تماشبینیں ہوتی رہی لیکن پولیس خواب خرگوش میں سوٸی رہی بلاأخر ایک نوجوان کی جان چلی گٸی میرج حال مینجر کے خلاف ساونڈ ایکٹ کی کارواٸی کرکے جان چھڑانے کی کوشش لیہ سے ڈی ایس پی میڈم شاہدہ نسرین ایس ایچ او کروڑ اور کراٸمز سین کے افراد نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے تفصیل کے مطابق میڈم غزل سراٸیکی نے اپنی سالگرہ کے لیے کروڑ میں مقبول میرج ہال بک کروایا جسمیں لیہ بھکر اورخیبر پختونخواکے علاقوں ڈی أٸی خان ،ہزارہ سمیت دیگرشہروں سے تماشائيوں نے شرکت کی جس کم عمر نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی میڈم غزل نامی خواجہ سراکی سالگرہ میں دیگرخواجہ سراوں نے بھرپورڈانس کیا اس موقعہ پرمنچلے نوجوانوں نے لاکھوں روپئے میڈم غزل پرنچھاورکئے میڈم ماہی کاڈانس جاری تھاکہ دوگروپوں میں پیسے نچھاورکرنے کامقابلہ ہوااورایک دوسرے کوآوازیں کسنے کے دوران بات تلخ کلامی تک جا پہنچی اور دونوں گروپ کے نوجوان سخت جزباتی ہوگئے اورہری پور ہزاہ کے حسن شاہ اور سجادشاہ نے فائرنگ کردی جس سے ڈیرہ اسماعیل خان محلہ ٹویانوالاوارڈ 4کاعدنان علی ولدارشدعلی یوسفزئی کے سینے میں فائرلگاجوموقعہ پر جاں بحق ہوگیا مقتول کے ورثاء کی مدعیت میں پولیس تھانہ کروڑنے سجادشاہ حسن شاہ اورمنانامی نوجوانوں کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرلیاجبکہ میرج ہال کے منیجر کے خلاف ایمپلیی فائرایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیا واضح رہے کہ کروڑمیں خواجہ سراوں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اور رسم مہندی کی تقریبات میں ہرگلی وارڈمیں خواجہ سراوں کا راج اور ڈانس دکھاٸی دیتا ہے جسکی وجہ سے نوجوان طبقہ بے حیائی اوربے راہروی کی طرف بڑھ رہاہے شہرکے سنجیدہ حلقوں نے ڈی پی اولیہ سے سخت نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے سیکورٹی زراٸع کے مطابق انہوں نے ڈانس پروگرام کی رپورٹ کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے باعث اجازت نہ دی گٸی جس پر پولیس نے نے خواجہ سرا غزالہ سرائیکی سمیت 13 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جب کہ میرج ہال کے منیجر کے خلاف ایمپلی فاٸر ایکٹ کا مقدمہ درج کرلیا ہے