ڈیرہ غا زیخان (صبح پا کستان):غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں پرائم منسٹر لیپ ٹاپ سکیم فیز تھری کے تحت مختلف تدریسی شعبہ جات کے طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے ۔ اس موقع پروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد، رجسٹرار ڈاکٹر عابد محمود علوی، ڈاکٹر محمد علی تارڑ، ڈاکٹر ملک محمدفیصل، ڈاکٹر محمد آصف، ڈاکٹر عنصر علی، ڈاکٹر انصر حسین، ڈاکٹر وسیم عباس گل، ڈاکٹر جاوید اقبال، ڈاکٹر محمد شاہد نثار، ڈاکٹر محمد اسحاق آصف رحمانی، ڈاکٹر محمد مقبول، ڈاکٹر عبدالغفار، ڈاکٹر واجد نذیربھی موجود تھے، نظامت کے فراءض ڈاکٹر راشدہ قاضی نے ادا کیے ۔ پرائم منسٹر لیپ ٹاپ سکیم کے فوکل پرسن ڈاکٹر اعجاز حسین نے لیپ ٹاپ سکیم کی افادیت سے آگاہ کیا ۔ شعبہ بلوچی و سرائیکی سے محمد وسیم، شعبہ کیمسٹری سے صدف حضور، طحہ نور، منیر احمد، شعبہ انگریزی سے لائبہ ندیم، مصباح یونس، شعبہ ریاضی سے اختر رشید، فرمان حسین،اور شعبہ ایجوکیشن سے راحت فاطمہ کو پرائم منسٹر سکیم کے تحت لیپ ٹاپ دیئے گئے ۔ اس موقع پر وائس چانسلر غازی یونیورسٹی، ڈیرہ غازی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور ٹیکنالوجی کا باہمی تعلق آج کے دور میں نہایت اہم ہے اور لیپ ٹاپ جیسی جدید سہولیات طلباء کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے میں مدد دیتی ہیں ۔ انہوں نے پرائم منسٹر لیپ ٹاپ سکیم کو طلباء کے لیے ایک بہترین اقدام قرار دیا اور کہا کہ یہ سکیم نوجوانوں کو جدید تعلیمی وسائل سے لیس کرنے اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں
اہم کردار ادا کر رہی ہے