ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان) صدر عوامی اتحاد مولانا غلام سرور عثمانی نے کہا ہے کہ منتخب عوامی نمائندگان ، انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث یوسی 15گدائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہے مین ہول بند ہونے کی وجہ سے پانی گلیوں میں بہہ رہا ہے علاقہ مکینوں کا گذرنا محال ہوگیا ہے گندا پانی کھڑا رہنے سے مختلف وبائی امراض پھوٹ رہے ہیں لیکن یوسی 15گدائی کی حالت زار پر کسی کو ترس نہیں آتا یہ بات انہوں نے یوسی پندرہ گدائی شہر میں کھڑے گندے پانی اور مین ہولوں کے بند ہونے کی نشاندہی کرتے ہوئے صحافیوں کو بتائی انہوں نے بتایا کہ یوسی 15گدائی شہر جوکہ ڈیرہ غازی خان سے بھی قدیم ہے جس کی گلیوں میں پانی بہہ رہا ہے سیوریج بند ہے ڈسپوزل گندگی کے نزدیک مین ہول سے پانی نکال کر خالی پلاٹوں کی طرف جا رہا ہے مین ہول کی بندش کی ویڈیوز بھی 0341-0923058پر بھی بھیجی اور کمشنر کی جانب سے قائم منعقدہ کھلی کچہری میں بھی صورتحال بارے آگا ہ کیا مگر چوہدری ارشد جس نے کمشنر کے احکامات بھی ہوا میں اڑا دیے چوہدری ارشد کی کارکردگی صفر ہے انہوں نے بتایا کہ صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے گدائی شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور مچھروں کی بھرمار ہونے کی وجہ سے وبائی امراض پھوٹ رہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکام بالا اور منتخب عوامی نمائندگان کی عدم توجہی کی وجہ سے گدائی شہر کھنڈرات میں تبدیل ہونے جا رہا ہے خدا کے لیے اسے بچائیں اور صفائی ستھرائی کے نظام کو موثر بناتے ہوئے مین ہول کھلوا کر گندہ پانی گلیوں سے نکالا جائے