ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان) مدینہ کی ریاست کا نام لینے والی حکومت نے پنجاب کے لیے یکساں نصاب تعلیم مرتب کیا تو کلاس سوم کی اسلامیات کی کتاب کے صفحہ نمبر 16پر دوسرا کلمہ شہادت غلط پرنٹ ہوا ہے جو نہایت قابل گرفت بات ہے , تصحیح کی جاءے
اس بات کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں ان سب کے خلاف کاروائی کی جائے جنہوں نے اس کتاب کو این او سی جاری کیا ان خیالات کا اظہار ضیاء السلام زاہد قریشی مرکزی چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن، مرکزی صدر شبیر احمد ہاشمی، ضلعی چیئرمین خورشید احمد تالپور،;46; ضلعی صدر ایاز خان پتافی، سینئر نائب صدر جاوید غوری نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا، ان کا کہنا تھا کیا کسی نے پروف ریڈنگ نہیں کیا، یہی وہ بورڈ تھا جس پر حکومت ناز کرتی تھی، جس پر وزیر اعظم کروڑوں روپے خرچ کرکے تقاریب کر رہے تھے حکومت وقت کے قائم کردہ بورڈ برائے یکساں نصاب کی اہلیت بس اتنی کہ مسلمانوں کے بنیادی عقیدہ توحید کو ہی کلمہ شہادت ہی میں حذف کردیا;46; اور سب سے اہم بات یہ کہ یہ غلطی سامنے آنے کے بعد حکومت وقت کی جانب مجرمانہ خاموشی ہے;46; وزارت تعلیم کو فوری طور پراپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے اللہ کے حضور معافی مانگتے ہو ئے ایک لیٹر جاری کرنا چاہییے جس میں وہ تمام اداروں کے سربراہان کو پابند کریں کہ وہ اپنے اپنے سکولز کے طلبہ کی کتابوں میں تصحیح کرائیں تاکہ بچوں کے ذہن میں مکمل کلمہ شہادت نقش ہو سکے;46; ضیاء السلام زاہد قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام پرائیویٹ سکولز سربراہان کو ہداہت کردی کہ وہ فوری طور پر تصحیح کرائیں اور اسی طرح پ میڈیا کے توسط سے سرکاری اساتذہ کرام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی اپنی اپنی کلاس کے طلبہ کی کتابوں کی تصحیح کرائیں ۔