ڈیرہ غازی خان( صبح پا کستان ) انسانیت کی بھلائی میں ہی اصل زندگی ہے، یہ بات حنیف خان پتافی مشیر صحت پنجاب نے گزشتہ روز ہونے والے میڈیکل کیمپ کے دورہ کے موقع پر کہا جوکہ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر میڈیکل کے شعبہ میں عوامی خدمات کی کوشش کی جاتی ہے لیکن سماجی تنظی میں ہمارہراول دستہ ہیں اور ہماری طرف سے ان کو مکمل سپورٹ حاصل ہے ۔ میڈیکل کیمپ کمیونٹی ویلفیئر آرگنائزیشن، گارڈین ویلفیئر آرگنائزیشن، نئی امید آرگنائزیشن کے زیر انتظام مشترکہ طور پر بمقام رہائش گاہ حاجی محمد حسین سمینہ چوک ملتان روڈ پر لگایا گیا جبکہ لاءف سمائل پیشنٹ ویلفیئر ٹرسٹ اسلام آباد کی معاونت حاصل کی گئی ۔ فری میڈیکل کیمپ کا دورۃ کرتے ہوئے ایم پی اے شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ مقامی تنظیموں کا فری میڈیکل کیمپس لگانا علاقے کی خدمات کرنا قابل تحسین ہیں ۔ فری میڈیکل کیمپ میں خصوصی طور پر اسلام آباد سے آنے والے ڈاکٹرز جن میں ڈاکٹر عظمت، ڈاکٹر سرمد عباسی، ڈاکٹر ناصرعلی، ڈاکٹر آصف خان، ڈاکٹر راقب مغل، ڈاکٹر محمد اُسامہ ، ڈاکٹر کامران شہزاد،آئی سپیشلسٹ (ایف سی پی ایس) ، ہومیو ڈاکٹر ثاقب عزیز قیصرانی نے سینکڑوں مریضوں کا موقع پر فری چیک اپ و ادیات مہیا کیں ۔ اس موقع پر چیئرمین لاءف سمائل پیشنٹ ویلفیئر ٹرسٹ اسلام آباد ڈاکٹر عبدالرشید نے کہا کہ اگر اللہ کو خوش کرنا چاہتے ہو تو اللہ کے بندوں کو خوش کرو اور مجھے فری میڈیکل کیمپس لگا کر دلی سکون ملتا ہے ۔ فری میڈیکل کیمپ کو حاجی محمد حسین صدر گارڈین ویلفیئررگنائزیشن نے کیا جبکہ ممبران میں محمد طاہر حنیف صدر کمیونٹی ویلفیئر آرگنائزیشن، رحمت رضا کھوسہ صدر نئی امید کے علاوہ ڈاکٹر شاہین کھوسہ زینب اسلام، مہر شعیب خان، اسما اسلم، سجاد رضا، محسن رضا،ظہور خان بلوچ کے علاوہ دیگر نے معاونت کی ۔ فری میڈیکل کیمپ کے آخر میں حنیف خان پتافی کی سربراہی میں منشیات کے خلاف گاہی و تدارک کی واک بھی کی گئی ۔