ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان) پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے اور معروف سوشل ورکر ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا کہ خواتین کے مسائل کو بہتر انداز سے حل کرنے کے لیے خواتین کونسل کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہوگا
وہ ڈی سی او آفس میں وومن کونسل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں ڈاکٹر شاہینہ نے کہا کہ رحمت العالمین کی ولادت کے مہینے میں اس کونسل کا قیام باعث برکت و رحمت ہوگا اس کونسل کا بنیادی مقصد خواتین کے حقوق کا شعور اجاگر کرنا ، حقوق دلوانے کی کوشش کرنا ہے ایک اور مقصد خواتین کو ذہنی اور جسمانی تشدد سے محفوظ رکھنے کے اقدامات کرنا ہے خواتین کے وراثتی حقوق دلوانے میں کردار ادا کرنا ہے نیز اس کونسل کا مقصد خواتین کے لیے تفریحی اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا اور ان کی صحت اور تعلیم کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے کونسل میں ڈاکٹر نجمہ شاہین کھوسہ ، میڈم مہرونہ لغاری ، میڈم بشریٰ قریشی ، صدیقہ بانو ، بشریٰ سعید ، آمنہ ، نسیم ، انعم زہرا، آسیہ پروین ، فوزیہ یاسمین ، فرحت بخاری سمیت 25خواتین نے شرکت کی آخر میں میلاد النبی;248; کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا اور دعا کی گئی