ڈیرہ غازی خان(صبح پا کستان )پیغام پاکستان بین المکاتب متفقہ فتویٰ کے اجراء میں دہشتگردی کیخلاف پاکستان کادوسرا بڑااہم قدم ہے ڈاکٹر مفتی عقیل الرحمان پیرزادہ چیرمین علماء امن کمیٹی پاکستان نے ڈاکٹر احمد یوسف درویش صدر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے ملاقات میں اجلاس کے شرکا سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ 1973 کے متفقہ آئین کے بعد ریاست پاکستان کا دوسرا بڑا کارنامہ دہشتگردی اور خودکش حملوں کے خلاف بین المکاتب متفقہ فتویٰ پیغامِ پاکستان کے اجراء کے تحت وطن عزیز میں رواداری، بین المسالک والمذاھب ھم آھنگی کے فروغ کیلئے علماء ومشائیخ اور ساکنین پاکستان کو کردار ادا کرنا ہوگا استحکام پاکستان اور قیام امن کیلئے ملک بھر میں علماء امن کمیٹی پاکستان اور اسلامی نظریاتی کونسل اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے اشتراک سے پیغام پاکستان فتویٰ کے ایمپلیمنٹیشن اور اگاہی کیلئے کاروانِ امن کمپین کانفرنسز، سیمینار، ڈائیلاگ واک کی صورت میں آغاز کیاجارہا ہے ڈویژنل چیئر مین علماء امن کمیٹی ڈیرہ غازی خان شمس السلام لنڈ نے کہا کہ چیئر مین علماء امن کمیٹی پاکستان ڈاکٹر مفتی عقیل الرحمن پیر زادہ کی قیادت پر بھر پور اعتماد کرتے ہیں انکے ہر فیصلے پر ڈویژن ڈیرہ غازی خان علماء متحد ہیں اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے کوشاں ہیں اس موقع پر صدرانٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر احمد یوسف الدرویش نے اہم اقدامات کو سہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر عالم اسلام کی مضبوط نمائندگی کیساتھ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی صورت میں دنیا بھر میں علمی ثقافتی تعمیری کردار کیساتھ ترقی کے منازل طے کررہا ہے جس کا اعتراف الامام الاکبر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازھر مصر سمیت 12ممالک کے مذھبی رہنماؤں نے IIUIکی مؤثر پالیسوں اور میدان عمل میں بے پناہ خدمات کوسہراہا ہے جوکہ حکومت پاکستان اور سعودی حکومت کے تعاون کی اہم مثال ہے۔دہشتگردی جیسے ناسور کے خلاف جہاں پاکستان بھر کے جید علما ومشائیخ نے کردار ادا کیا ہے تو وہاں ادارہ تحقیقات اسلامی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی خدمات بھی مثالی ہیں۔اس موقع پر ڈاکٹر اشرف عبدالرافع ایڈوائزر IIUIسمیت سینئر اراکین علماء امن کمیٹی پاکستان موجود تھے۔