ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان ):حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع کونسل ہال ڈیرہ غازی خان میں ٹائیگر فورس کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کمشنر ساجد ظفر ڈال، ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،مشیر صحت حنیف پتافی، ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ، چیئرمین بیت المال محمد حسین نیازی، سماجی کارکن محبوب حسین اور دیگر نے شرکت کی۔ٹائیگر فورس کے جوانوں میں شناختی کٹ اور کارڈ تقسیم کئے گئے
سیمنار میں ٹائیگر فورس کے جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کمشنر ساجد ظفر ڈال،ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی،ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ اور دیگر نے ٹائیگر فورس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیگر فورس کی رضاکارانہ خدمات کو سراہتے ہیں۔ٹائیگر فورس عید پر بھی کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر عمل کرنے کی آگاہی دے۔قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کیلئے گھر گھر شاپر دئیے جائیں گے۔ٹائیگر فورس گھر گھر شاپر تقسیم کرنے کے ساتھ صفائی کے بارے میں بھی آگاہی دے۔سمارٹ لاک ڈاؤن عمران خان نے متعارف کرایا اس کو پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے۔