ڈیرہ غازی خان {صبح پا کستان} پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر ملک رمضان بھلر ڈویژنل جنرل سیکرٹری میر آصف خان دستی فہد بھٹی میں مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پیپلزپارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ بنایا جائے پی ٹی آئی قیادت کی الیکشن کے دوران جنوبی پنجاب کے عوام سے کیے گئے وعدوں کے مطابق عمل درآمد کو یقینی اور ہمیں علی کی شناخت دی جائے جنوبی پنجاب کے الگ سیکرٹریٹ کا قیام عوام کو لولی پاپ دینے کے مترادف ہے جسے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا ہر ڈیزائن ہیڈکوارٹر پر ڈی آئی جی اور کمشنر کا سیکرٹریٹ پہلے ہی موجود ہے ہماری ڈیمانڈ کے مطابق علیحدہ صوبہ بنایا جائے اگر اس میں کوئی قانونی پیچیدگی ہے تو فوری صوبائی فنانشل ایوارڈ دیا جائے جنوبی پنجاب صوبے کے لیے ریوینیو بورڈ کے قیام کو فوری عمل میں لایا جائے وفاقی اور صوبائی بجٹ پنجاب مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں جس سے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے ڈکٹیٹ کروایا جس میں عوام کے لئے کوئی ریلیف نہیں دیا گیا میں گاۓ کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا جائے آٹا چینی یوٹیلٹی بلز سمیت ضروریات زندگی کی اشیاء میں کمی کرکے قیمتوں کا تعین کیا جائے پوری دنیا میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں میڈیا چینلز کی انتقامی بندش اور حکومتی مزدور دشمن اقدامات پر مبنی پالیسیوں کی بھرپور مذمت سمیت سرکاری اداروں سے جبری برطرفیوں کی مخالفت کرتے ہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ جنرل سیکریٹری ڈیرہ غازی خان محمد علی مراد خان کھتران ڈویژنل سیکرٹری انفارمیشن غلام عباس گورچانی ڈسٹرکٹ صدر لیہ قاضی احسان اللہ ڈویژنل صدر یوتھ حافظ جہانگیر موہٹہ میر شھریار خان ٹالپور الحاج غلام سرور دلشاد ڈاکٹر یونس شاکر مسز نواب ثقلین بھی موجود تھے