ڈیرہ غازی خان(صبح پا کستان)چھ ماہ سے سیوریج لائن بند، سی او میونسپل کارپوریشن کی عدم دلچسپی وزیر اعظم شکایت سیل پر درخواست گذاری کے باوجود بھی اصلاح نہ ہوسکی کمشنر ڈیرہ سے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے سیوریج سسٹم بحال کرکے گلی میں بنا گندے پانی کا جوہڑ ختم کرانے کے احکامات سی او میونسپل کارپوریشن کو صادر فرمانے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق محلہ اکرم آباد بلاک نمبر18، محلہ اکرام آباد فرید آباد کالونی کی قریشی سٹریٹ مدرسہ امہات المومنین والی گلی میں چھ ماہ سے گندہ پانی کھڑا ہے جس میں نہ صرف مچھروں کی افزائش ہو چکی ہے بلکہ بے شمارعجیب و غریب قسم کے لاروے جنم لے چکے ہیں اور مکین مختلف جلدی امراض کا شکار ہو رہے ہیں اسکے ملیریا و دیگر وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے اس سلسلہ میں پہلے بھی انتظامیہ کو نشاندہی کرائی مگر کوئی اصلاح نہ ہوسکی پھر قریبی مکینوں نے شکایت نمبرPu170420-7657282پر شکایت درج کرائی جسے دو ماہ گذر گئے مگرابھی تک گندہ پانی نہ صرف جوہڑ کی شکل اختیار کر چکا ہے بلکہ الٹا گھروں میں داخل ہورہا اسی طرح 5ہفتے قبل بھی PU130520-8149369مورخہ14جون کو شکایت درج کروائی گئی مگر کوئی عملی اقدامات نہ کیے گئے کارپوریشن کی جانب سے ٹال فری نمبر بھی بند پڑا ہے جس پر قریبی مکینوں نزاکت علی قریشی، محمد علی، خالد لاشاری، محمد طاہر بزدار، راشد، عبدالغفار و دیگر کمشنر ڈیرہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کے عملہ کو صفائی اور سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے کے احکامات صادر فرمائیں۔