ڈیرہ غازی خان(صبح پا کستان): ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر حسین میاں نے کہا ہے کہ قدرتی آفات اور سانحات سے نمٹنے کیلئے پہلے سے تیار رہنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کو روکنا انسان کے بس کی بات نہیں ہے لیکن بہترین تیاری اور حکمت عملی سے ان کی شدت اور نقصانات میں کمی لائی جاسکتی ہے
. انہوں نے یہ بات قدرتی آفات اور سانحات کی ٓگاہی کے دن کے موقع پرسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی. بانی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر ستارہ امتیاز کی ہدایت پر سیمینارز اور مختلف تعلیمی اداروں میں تقاریب کابھی انعقاد کیاگیا.اس موقع پر پودے بھی لگا ئے گئے اور آگاہی کے لیے فرضی مشق کے ذریعے زخمیوں کو طبی امداد دینے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ بعدازں ٓگاہی واک کا انعقاد کیاگیا جس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر حسین میاں، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد اختر بھٹہ، ریسکیورز اور طلباء نے شرکت کی.