ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان)غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں ڈاکٹر عامر شاہین کی قومی تخیل اور پاکستانی اینگلوفون 9/11 فکشن میں کتاب کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے کی
جنہوں نے مصنف کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے یونیورسٹی میں پڑھنے کے کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور طلباء سے کہا کہ وہ اپنے متعلقہ شعبے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت سے آگاہ رہیں ۔ وائس چانسلر نے اچھے رویے کو فروغ دینے، کیمپس کو صاف ستھرا اور سرسبز رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ مصنف نے سامعین کو اپنے تخلیقی سفر کے بارے میں بتایا اور اپنی کتاب کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی ۔ پروفیسر ڈاکٹر اعجاز رسول نورکا اور ڈاکٹر راشدہ قاضی نے مصنف کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور شعبہ میں اس طرح کی تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کے حوالے سے شعبہ انگریزی کے سربراہ کی کوششوں کو بھی سراہا ۔ شعبہ انگریزی کے سربراہ ڈاکٹر محمد آصف نے تقریب کے شکریہ ادا کیا ۔