ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان )ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان حمزہ سالک نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں سرکاری محکموں سے متعلق بدعنوانی کے کیسز کسی دباءو کو بالائے طاق رکھتے ہوئے نمٹائے جائیں گے . سرکاری محکموں میں موجود کرپٹ مافیا کو بے نقاب کیا جائے گا . انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں منعقدہ ماہانہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی .
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ز مسعود بخاری ، میاں بلال ، محمد زبیر ، خالد شاہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ز میاں صادق ، اعجاز حیدر خان ، ضیا ء الرحمن ، سرکل آفیسر، ملک عبدالمجید ، ملک غلام اصغر، محمد ارشد رند ، اظہر سانگھی ، پی اے شمشیر اقبال گورمانی ، ر یڈر عارف بخاری کے علاوہ دیگر موجود تھے .