ڈیرہ غازیخان ) صبح پا کستان ):ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ و نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رقیہ رمضان ایڈووکیٹ پرنٹ میڈیا ونگ جنوبی پنجاب کی کنوینر مقررکر دیاگیافضل الرحمان نیازی اور احسن رضا خالد کو ڈپٹی کنوینر بنادیا گیا
صوبائی وزیر جیل خانہ جات وترجمان حکومت فیاض الحسن چوہان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا;252; پرنٹ میڈیا ونگ رپورٹرز،تجزیہ نگار اورکالم نگار زسے قریبی رابطہ رکھے گاپرنٹ میڈیا ونگ پی ٹی آئی حکومت کی ترجمانی کرے گا اور حکومت کی مفاد عامہ کی سکیموں کی تشہیر یقینی بنائی جائے گی اخبارات اور میگزین میں بزدار حکومت کی کارکردگی بتائی جائے گی پرنٹ میڈیا ونگ براہ راست صوبائی وزیر جیل خانہ جات کو رپورٹ کرے گا