ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان )مشیر صحت وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب انسداد ڈینگی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے .سرویلینس ٹی میں تشکیل دے دی گئی ہیں مشتبہ جگہوں پر ڈینگی لاروا اور انڈوں کی تلفی یقینی بنائی جارہی ہے . صوبہ کے تمام ہسپتالوں میں ڈینگی وارڈز کے قیام کے ساتھ مکمل ایس او پی پر عملدرآمد کرایا جا رہا ہے .انہوں نے کہاکہ ڈینگی لاروا کی موجودگی کی مشتبہ جگہوں پر سپرے ، فوگنگ اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں ;252; ٹیموں کو گزشتہ چھ ماہ سے فعال اور متحرک کر دیاگیاہے.علاوہ ازیں سی ای او ہیلتھ ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر خلیل احمد نے بتایا کہ ضلع میں ڈینگی لاروا کے حوالے سے 321ہاٹ سپاٹس کی ہفتہ وار سرویلئنس یقینی بنائی جا رہی ہے 35آوٹ ڈور اور 34ان ڈور ٹی میں کام کر رہی ہیں ضلع میں ڈینگی کے حوالے سے صورتحال کنٹرول میں ہے ڈینگی کا ایک مریض دیگر علاقوں سے رپورٹ ہوا اور اس مریض کے ارد گرد کے علاقوں میں سرویلئنس یقینی بنائی جا رہی ہے