ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ترقیاتی فنڈزکا رخ جنوبی پنجاب کی طرف موڑ دیا ہے او رپہلی مرتبہ تعلیم کیلئے 371ارب روپے اور صحت کیلئے 289ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ;252; سابقہ حکومت نے جنوبی پنجاب کو نظر انداز کر دیاتھا ;اب محرومیوں کا ازالہ کیاجارہاہے نہوں نے یہ بات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے زیراہتمام تقریب تقسیم انعامات سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی
;چیئر پرسن بورڈ کشور ناہید نے کہا کہ آج کا دن ان بچوں کے نام ہے جن کا رزلٹ آءوٹ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تمام پوزیشن ہولڈر بچوں ، ان کے والدین اور اساتذہ کے ساتھ ساتھ ڈی جی خان بورڈ کی پوری ٹیم کو مبارک باد دیتی ہوں اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز پروفیسر مظہر حسین گشکوری ، جلیل عمران، ریسرچ آفیسر و سابق چیئرمین بورڈ ظفر عالم ظفری ، سیکرٹری مہرونہ لغاری ، کنٹرولر وسیم اختر ، ڈپٹی کنٹرولر شیخ امجد حسین ، وائس چانسلر غازی و میر چاکر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمدطفیل و دیگر موجو د تھے
مہمان خصوصی محمد حنیف خان پتافی نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ ماہم اشرف کو لیپ ٹاپ ، گولڈ میڈل ، 20ہزار روپے کیش اور سند دی ;252; اس موقع پر دوسری پوزیشن والی طالبہ علیہا فاطمہ کو سلو رمیڈل ، 15ہزار روپے ، سند اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ حوریہ فاطمہ م کو برونز میڈل ، دس ہزار روپے اور سند دی
مشیر صحت نے جنرل گروپ میں سوم پوزیشن حاصل کرنے والی مزدور کی بیٹی میمونہ مریم کو اپنی جیب سے پانچ ہزار روپے کیش ایوارڈ بھی دیا ;252; تقریب میں پوزیشن ہولڈر تعلیمی اداروں کے سر براہان کو اعزازی اسناد اور پرائیویٹ امیدواروں کے والدین کو بھی انعامات دیئے گئے