ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)مرکزی صدر آل پاکستان ہیر ڈریسرفیڈریشن محمد اشرف صابری نے کہا ہے کہ ہیر ڈریسرز کی فلاح کے لیے تمام فیڈریشنز کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا محنت میں ہی عظمت کا راز پوشیدہ ہے تمام ہیر ڈریسرز اپنی محنت اور ایمانداری کے ذریعے ہیر ڈریسرز کے مورال کو بلند کریں حکومت ہیر ڈریسرز کی فلاح و بہبود کے لیے پراجیکٹس تیار کریں یہ بات انہوں نے گذشتہ دنوںآل پاکستان ہیر ڈریسرز فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں ہیر ڈریسرز عہدیداران و اہلکاران میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ہیر ڈریسرز کے بچوں کے لیے تعلیمی اداروں میں خصوصی کوٹہ مختص کیا جائے ہمیں اپنے کام پر فخر ہونا چاہیے ان سے قبل صوبائی صدر محمد لطیف سپل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری ادارے خصوصاً پاک فوج ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں ، تعلیمی اداروں میں ٹھیکہ سسٹم ختم کرتے ہوئے ہیر ڈریسرز کو مستقل بنیادوں پر ملازمت دی جائے تاکہ انکا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے اس موقع پر ضلعی صدر مرکزی انجمن تاجران ذوالفقار علی خان نصوحہ ، سٹی صدر جان عالم لغاری ، صوبائی صدر کے پی کے عابد حسین ، صوبائی صدر بلوچستان سجاد الحسن حیدری ، صوبائی صدر سندھ ریاض ویلہ ، جنرل سیکرٹری آل پاکستان ہیر ڈریسرز فیڈریشن عمر فاروق ، صوبائی جنرل سیکرٹری آصف نصیر ، محمد احمد ، جاوید ، آصف صاغری، ظفر اقبال ،حافظ سراج احمد چغتائی ، حاجی محمد افضل ، پروفیسر عبدالوحید عثمانی ،محمد احمد بندو، محمد سلیم ببر ، زاہد مرید، شوکت علی ، آفتاب احمد ، گلشن ، راشد علی ، شاہد مرید ، ساجد حسین ، محمد نواز ، منظور احمد ، اللہ وسایا ، کالا خان ، و دیگر ہیر ڈریسرز عہدیداران شریک تھے ۔