ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان ) ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں23رمضان بازار قائم کیے جائیں گے . رمضان بازاروں میں 427دکانیں و سٹالز لگائے جائیں گے جن میں زراعت کی 23اور لائیو سٹاک کی 83فیئر پرائس شاپس شامل ہیں . چاروں اضلاع میں 35افطار دسترخوان بھی لگائے جائیں گے .یہ بات کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن اسداللہ فیض کی زیر صدارت اجلاس اور ویڈیو لنک میں بتائی گئی . کمشنر نے کہاکہ رمضان بازار 25شعبان المعظم سے 29رمضان المبارک تک بغیر کسی چھٹی اور وقفہ کے صبح نو بجے سے چھ بجے تک فنکشنل کیے جائیں جہاں ہر صارف کو معیاری اشیاء عام مارکیٹ کی نسبت سستے داموں فراہم ہوں . انہوں نے بتایاکہ ڈویژن میں 63پرائس کنٹرول مجسٹریٹس رمضان بازاروں کے ساتھ عام مارکیٹ میں اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنائیں . رمضان بازاروں کیلئے 15فوکل پرسن مقرر کیے گئے ہیں جن سے روزانہ کی بنیاد پر معلومات لی جائیں گی انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں کیلئے ضلع ، تحصیل شکایات سیل کے ساتھ ساتھ عوام میں یونیورسل شکایات سیل نمبر 080002345کی باقاعدہ تشہیر کی جائے . انہوں نے کہاکہ انجمن تاجران کی مشاورت سے ڈپٹی کمشنر ز رمضان بازاروں کیلئے کم سے کم 33اشیائے خوردونوش کے نرخ از سر نو متعین کریں . اس موقع پر بتایاگیاکہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں چار ، لیہ میں چھ ،ر اجن پور میں پانچ اور مظفرگڑھ میں آٹھ رمضان بازار قائم کیے جائیں گے . اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر اظفر ضیاء اور دیگر موجو د تھے .