ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان کا اچانک دورہ کیا.
انہوں نے ہسپتال میں قائم کورونا آئیسولیشن وارڈ کے انتظامات کا جائزہ لیا. ڈپٹی کمشنر نے ایچ ڈی یو وارڈمیں بیڈز، وینٹی لیٹرز اور دیگر جدید آلات کی تنصیب، صفائی، انفیکشن کنٹرول اقدامات کا جائزہ لیا. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کورونا کے حوالے سے ہسپتال میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں. کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر ہسپتال انتظامیہ نے علیحدہ سیکرٹریٹ بھی قائم کر دیا ہے. ایم ایس ڈاکٹر شاہد حسین مگسی نے بریفنگ میں بتایا کہ ہسپتال کے ایچ ڈی یو وارڈ میں آٹھ وینٹی لیٹرز نصب کر د یئے گئے ہیں.