ڈیرہ غازیخان. (صبح پا کستان) ۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں بجلی چوروں کے خلاف گھیرامزیدتنگ کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے اور اس سلسلے میں پولیس اور میپکو کے خصوصی سکواڈ تشکیل دئے جائیں گے۔بجلی چوروں کی موقع پر گرفتاری کے ساتھ بجلی چوری کا تصویری اور ویڈیو ریکارڈ مرتب کیا جائیگابجلی چوری میں ملوث میپکو ملازمین کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔کمشنر طاہر خورشید نے خصوصی اجلاس منعقد کرکے احکامات جاری کردئے۔ڈی پی او محمد عمر شیخ نے پولیس کی مکمل معاونت کی یقین دہانی کرادی ہے . کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف موثر کارروائی کی جائیگی۔واجبات کی وصولی کے لئے پراپرٹی اور دیگر اثاثے فروخت کئے جا سکتے ہیں اجلاس میں بتایا گیا کہ چاروں اضلاع میں تین ماہ کے دوران بجلی چوروں کے خلاف 2175 مقدمات درج کئے گئے ہیں اورچار بجلی چوروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے بجلی چوروں کو 84641591 روپے کے 6227212 یونٹ ڈالے گئے اور ان سے سے 16503768 روپے وصول کئے گئے ہیں ضلع مظفرگڑھ میں 8 میپکو ملازمین کے خلاف بھی مقدمات درج کئے گئے ہیں کمشنر نے چاروں اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف موقع پر گرفتاریوں کے لئے پولیس کے خصوصی سکواڈ تشکیل دینے کے احکامات جاری کردئے انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کی ویڈیو اور تصویری ریکارڈ مرتب کیا جائے۔بجلی چوری میں ملوث میپکو ملازمین کو بھی برداشت نہیں کیا جائیگا۔ریجنل پولیس آفیسر محمد عمر شیخ نے کہا کہ چاروں اضلاع بجلی چوری پر فوری مقدمات درج ہوں گے۔ مقدمات کے اندارج کیلئے ٹھوس شواہد اکٹھے کئے جائیں اور تمام محکمے ملکر کام کریں۔اجلاس میں مظفرگڑھ،راجن پور اور لیہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ڈاکٹر احتشام انور،محمد الطاف بلوچ،بابربشیر،ڈی پی او عاطف نذیر،ایڈیشنل کمشنر اظفرضیاء اور دیگر افسران شریک تھے.