ڈیرہ غازیخان ( صبح پا کستان)نسیم صادق نے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے۔پہلے روز عوام کے مسائل سننے اور درخواستوں پر احکامات جاری کرنے کے علاوہ انتظامی افسران سے تعارفی اجلاس منعقد کیا۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ ٹیم کے طور پر کام کرکے عوام کے مسائل حل کریں گے۔مسائل کے ادراک کیلئے براہ راست عوام سے رابطہ رکھا جائیگا۔فیلڈ وزٹ کو ترجیح دی جائے گی۔افسران ذمہ داری ایک دوسرے پرڈالنے کی روش ترک کریں۔ سرکاری دفاتر میں عوام کو عزت وتکریم دے کر ان جائز مسائل حل کرکے ان کی توقعات پر پورا اترا جائے۔کمشنر نے کہا کہ عوام کے ساتھ ملکر خطہ کی بہتری کیلئے کام کیا جائیگا۔افسران اختیارات کا جائز استعمال کریں اختیارات سے تجاوز پر کارروائی کی جائے گی۔کمشنر نے کہا کہ ریونیو افسران زیر التوا کیسز فریقین کی سماعت اور فیلڈ وزٹ کرکے فوری طور پر نمٹائیں۔