ڈیرہ غازیخان. (صبح پا کستان) شاہ صدر دین بس حادثہ کے 14زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیاگیا ہے تین زخمی تاحال ٹراماسنٹر میں زیر علاج ہیں جن میں سے ایک زخمی راشد کو آئی سی یو منتقل کردیاگیا.محمد عثمان ، نثار احمد اور اشتیاق کو طبی امداد دی جار ہی ہے جبکہ زاہد ، ندیم ، رحیم اللہ ، حمزہ ، ساجد خان ، حارث ، بشیراں بیگم ، سلمی بی بی ، عزیز اللہ ، شیریں بی بی ، شاکر ہ بی بی ، رحمت ، عائشہ بی بی اور محمد نواز کو ڈسچارج کر دیاگیا. ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان میاں محمد اقبال مظہر مہار نے علی الصبح ٹراما سنٹر کا دورہ کیا اور زخمیوں کو فراہم علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیا. قبل ازیں گزشتہ رات بس حادثہ کی اطلاع پر وہ فوری طو رپر ٹیچنگ ہسپتال پہنچے جہاں مشیر صحت وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی ، ڈی پی او عاطف نذیر و دیگر کے ہمراہ مریضوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے عمل کی نگرانی کی . وہ جائے حادثہ پر بھی پہنچے اور ریسکیو کی طرف سے آپریشن کا جائزہ لیا. ریسکیو آپریشن میں سات گاڑیوں نے حصہ لیا. آٹھ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد جبکہ 19زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیاگیا .