ڈیرہ غازیخان {صبح پا کستان)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے ڈیرہ غازی خان میں تونسہ روڈ پر ٹریفک کے المناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ، افسوس اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کااظہار کیا. انہوں نے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے ہدایت کی. وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہاکہ حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج ہوا ہے۔ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں غم کی گھڑی میں جاں بحق افرادکے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں پنجاب حکومت غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔وزیر اعلی کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کے ٹیچنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کی گئی وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے رابطہ کرتے ہوئے زخمیوں کے علاج معالجے کے بارے ہدایات دیں.
علاوہ ازیں انہوں نے ٹریفک حادثہ کے بارے میں کمشنراور آر پی او سے رپورٹ طلب کر لی انہوں نے ہدایت کی کہ
غفلت کے ذمہ دارکو فی الفور قانون کی گرفت میں لایا جائے،المناک واقعہ کی تحقیقات کر کے غفلت کے مرتکب افراد کا تعین کیاجائے-جن کی بھی غفلت سے کئی انسانی زندگیاں ضائع ہوئیں ان کا تعین کر کے مزیدقانونی کارروائی عمل میں لائی جائے.
تفصیل کے مطا بق کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید بس حادثہ کے زخمیوں کی اطلاع پر ٹیچنگ ہسپتال پہنچ گئے اور انہوں نے اپنی نگرانی میں زخمیوں کے علاج معالجہ اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے رابطہ کر کے جسد خاکی ان کے گھروں کو روانہ کیے. سرکاری او رنجی ایمبولینسز کا انتظام کیاگیا. علاوہ ازیں وزیر مملکت زرتاج گل وزیر، مشیر صحت محمد حنیف پتافی، ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ اور دیگر نے بھی ٹیچنگ ہسپتال میں جا کر زخمیوں کی عیادت کی اور فراہم علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیا.
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نجیب نے بتایا کہ ٹیچنگ ہسپتال سے 32جاں بحق افراد کے جسد خاکی ان کے گھروں کو روانہ کیے گئے ایک کی شناخت نہیں ہو سکی جسے سرد خانے میں رکھا گیا ہے. 59زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا.
ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن شروع کردیاگیا. آپریشن میں 19ریسکیوگاڑیوں نے حصہ لیا. 14ایمبولینس، ایک فائر وہیکل،د و ریسکیو اور ایک سپیشل وہیکل شامل تھی. موقع پر دو افراد کوصاد ابتدائی طبی امداد دی گئی.موقع پر جاں بحق اور زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیاگیا. واضح رہے کہ جھوک یار شاہ تونسہ روڈ پر بس اور کنٹینر میں تم سے قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں. سیالکوٹ سے آنے والی مسافر بس میں زیادہ تر مزدور طبقہ سوار تھا. بس کی چھتوں پر بھی مسافر سوار تھے.