راجن پور(صبح پا کستان )ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کی زیر صدارت انسداد ڈینگی بارے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے دوران اجلاس خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کو مات دینے کے لئے اس کی افزائش والی جگہوں کو ختم کرنا ہو گا۔کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔ماحول کو خشک اور صاف ستھرا رکھیں۔ضلعی دفاتر میں کہیں بھی پانی کھڑا ہوا نظر نہ آئے۔انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ گھروں کی بھی سرویلنس کی جائے اور زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جائے۔انسداد ڈینگی کے حوالے سے کوئی کوتاہی یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔تمام محکموں کے سربراہان کو چاہئے کہ وہ اپنے اپنے دفاتر میں ملازمین کو انسداد ڈینگی بارے مفید معلومات دیں اور انسداد ڈینگی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔تمام محکموں کے افسران انسداد ڈینگی بارے روزانہ کی بنیاد پر اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کریں۔انہوں نے کہا کہ آوٹ ڈور اور ان ڈور ٹیمیں متحرک ہو کر کام کریں۔فوگنگ مشینیں چالو حالت میں ہونی چاہئیں۔ہاٹ سپاٹ جگہوں کو باقاعدگی سے چیک کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمارتوں کی چھتوں کو بھی چیک کیا جائے اور کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہو۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم کے افسران کو سکولوں میں انسداد ڈینگی سرویلنس کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راجن پور اورنگزیب سدھو،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ یعقوب شیروانی،ایمر جنسی آفیسر ریسکیو1122رانا محمد یامین سمیت محکمہ تعلیم،بہبود آبادی،واٹر منیجمنٹ اور دیگر محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔