چوک سرور شہید{ صبح پا کستان}ایم ایم روڈ پر دو مختلف حادثات میں تین افرداد جاں بحق ، پچیس زخمی
ایکسیڈنٹ کا ایک واقعہ چوک سرور شہید کے قریب ایم ایم روڈ پر پیش اآیا جہاں اڈہ لونی والا پر سواریوں سے بھری بس ٹرالر سے ٹکرا گئی. مسافر بس ڈیرہ اسمعیل خان سے اوکاڑہ جا رہی تھی ۔ حادثہ میں 3 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہو گئے . زخمی ہونے والے افراد میں سے تین کی حالت نازک نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا
جبکہ دوسرا واقعے میں تلہ گنگ روڈ پر دھرابی کے قریب بس پل سے نیچے جا گری جس کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چوک سرور شہید میں لونی اڈے کے قریب بس اور ٹریلر میں تصادم ہوگیا ،حادثے میں 3 افراد اور10 زخمی ہو گئے ،ریسکیو ذرائع کے مطابق بس ڈیرہ اسماعیل خان سے اوکاڑہ جارہی تھی ،حادثہ تیز رفتاری اور غلط اوورٹیک کرنے سے پیش آیا،زخمیوں اور میتوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ چکوال میں تلہ گنگ روڈپردھرابی کے قریب بس پل سے نیچے جاگری ، حادثے میں 15 سے زائدمسافرزخمی ہو گئے،زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،بس کوحادثہ لیہ سے راولپنڈی جاتے ہوئے پیش آیا۔