ملتان.پیپلز پارٹی کے رہنما رانا محمودالحسن نے سینٹ کیلئے اسلام آباد کی جنرل نشست سے کاغذات نامزدگی داخل کرادیئے ہیں ،
اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ایم این اے نوید عامر جیوا کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کیلئے سینٹ اور قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گے اور پیپلز پارٹی کے منشور میں شامل ہے کہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنا کر خطے کی محرومیوں کو ختم کیا جائے گا، پارٹی کے منشور پر عمل کرتے ہوئے رانا محمودالحسن اور ہم سب سرائیکی بیلٹ کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔ اس موقع پر پی پی رہنما نواب افتخار احمد خان بھی موجود تھے۔
Source:
https://jang.com.pk/