لاہور( مانیٹرننگ ڈیسک) پنجاب کے تمام اضلاع کے ہسپتالوں میں سٹی سکین مشینیں مہیا کی جا ئیں گی اور ہسپتالوں میں چو بیس گھنٹے سٹی سکین کی سہو لت مہیا ہو گی ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہو ءے کیا ۔
سٹی42 ٹی وی کی رپورٹ کے مطابقوزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہےکہ پنجاب حکومت نے تمام اضلاع کے ہسپتالوں کو سی ٹی سکین مشینیں مہیا کرنے کا پروگرام بنایا ہے، مشینیں آؤٹ سورس ہوں گی اور سی ٹی سکین کی سہولت 24 گھنٹے دستیاب ہوگی۔
وزیر اعلی نے کہا کہ وہ ہیلتھ کیئر سسٹم بہتر بنانے کیلئے کیے جانے والے اقدامات کا ذاتی طور پر جائزہ لے رہے ہیں۔دکھی انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر کوئی اور کام اہم نہیں، صوبے کے عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولتیں مہیا کرنے کیلئے اربوں روپے کے وسائل دیئے گئے ہیں۔ حکومتی اقدامات کے نتائج ہر صورت عوام تک پہنچنے چاہئیں۔