کروڑ لعل عیسن{ صبح پا کستان} مطابق پنجاب ایسوسی ایشن آف کمپیوٹر ٹیچرز کا مشاورتی اجلاس میٹنگ حال گورنمنٹ ہائی سکول ریلوے روڈ کروڑ لعل عیسن ضلع لیہ میں منعقد ہوا جس میں پنجاب ایسوسی ایشن آف کمپیوٹر ٹیچرز پنجاب کی الیکٹیڈ باڈی کے نوٹیفکیشن پر تمام کمپیوٹر ٹیچرز کی طرف سے اظہار تشکر کیا گیا اجلاس کی صدارت محترم جناب عامر عباس جعفری ایس ایس ٹی کمپیوٹر سائنس گورنمنٹ ہائی سکول ساہووالہ نے کی اور اس اجلاس میں مہمان خصوصی حفیظ اللہ پرنسپل آف گورنمنٹ ہائی سکول ریلوے روڈ کروڑ لعل عیسن تھے
اجلاس میں مںنتخب عہداروں میں سے گورنمنٹ ہائی سکول منڑھانوالی تحصیل کروڑ لعل عیسن سے ملک نصراللہ تحصیل صدر آف کروڑ لعل عیسن گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 82 ایم ایل کروڑ لعل عیسن سے محترمہ تحریم کرن سنیئر نائب صدر اول (خاتون) گورنمنٹ ہائی سکول باغ والا سے قمر سعید سیکرٹری جنرل گورنمنٹ ہائی سکول ریلوے روڈ کروڑ لعل عیسن سے محمد جنگ خان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری گورنمنٹ ہائی سکول لسکانی والا کروڑ لعل عیسن سے محمد عرفان جام جوائنٹ سیکرٹری (اول) گورنمنٹ ہائی سکول 261 ٹی ڈی اے کروڑ لعل عیسن سے آصف شاہ جوائنٹ سیکرٹری (دوم) گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول 93 ایم ایل کروڑ لعل عیسن سے محمد سعد شمیم سیکرٹری انفارمیشن گورنمنٹ ہائی سکول اولکھ جدید کروڑ لعل عیسن سے محمد نوید اصغر صاحب فنانس سیکرٹری گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کروڑ لعل عیسن سے زوبیا کنول صاحبہ فنانس سیکرٹری (خاتون) گورنمنٹ ہائی سکول فتح پور کروڑ لعل عیسن سے محمد عرفان صدیقی سوشل میڈیا کوآرڈی نیٹر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 100 ایم ایل کروڑ لعل عیسن سے محترمہ ماہین سلطانہ بھٹی سوشل میڈیا کوآرڈی نیٹر (خاتون) کو نامزد کیا گیا اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محترم جناب عامر عباس جعفری صاحب نے کمپیوٹر ٹیچرز کے کچھ مطالبات جس میں کمپیوٹر الاوٴنس کا اجراء سروس سٹریکچر ایس ٹی آر کے مطابق تمام سکولوں میں کمپیوٹر ٹیچرز کی فراہمی ٹائم سکیل روڈ میپ کمپیوٹر ٹیچرز کا بطور ایچ ایم اور ایس ایس پرموشن کوٹہ ایس ایس ٹی ایس ایس ای کمپیوٹر سائنس ٹیچرز کے لیئے ریگولر سکیل سترہ ای ایس ٹی ایس ای ایس ای کمپیوٹر سائنس ٹیچرز کے لیئے ریگولر سکیل سولہ اسی طرح ہائر سیکنڈری سکولوں میں بھی ایس ایس کمپیوٹر سائنس کی سیٹوں کا اجراء اور اس اجلاس میں دیگر کمیپوٹر ٹیچرز نے بھی اپنے اپنے مسائل پیش کیئے اور اس موقع پر پنجاب ایسوسی ایشن آف کمپیوٹر ٹیچرز نے اپنے مسائل کے حل اور اپنے جائز مطالبات کے لئے مل بیٹھ کر کام کرنے کا عہد بھی کیا آخر پر مہمان خصوصى محترم جناب حفيظ اللہ صاحب نے اور عامر عباس جعفرى صاحب نے نامزد عہديداروں کو مبارک باد بھی دى اور نيک خواہشات کا اظہار بھی کيا یاد رہے کہ ان تمام نامزد عہدیداروں کی حلف برداری آئندہ چند روز میں ضلعی سطح پر مرکزی نمائندوں کی موجودگی میں ہو گی