لیہ( ) ٹریفک وارڈن کا غلط پارکنگ پر شہری کا چالان ، ٹریفک وارڈن کوگالم گلوچ کرنے ،وردی اور چالان بک پھاڑنے پر (و) نامی شہری کے خلاف مقدمہ درج ،عوام الناس قانون کا احترام کریں ،کار سرکا ر میں مداخلت پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم
تفصیلات کے مطابق جونئیر ٹریفک وارڈن محمد ہاشم بسلسلہ ڈیوٹی رانگ پارکنگ لفٹر گاڑی پل لیہ مائینر مورخہ 07مارچ بروز جمعتہ المبارک موجود تھا۔ایک کار مسلم کمرشل بینک کے سامنے غلط پارک کھڑی تھی اور ڈرائیور موجود نہ تھا۔ٹریفک وارڈن نے لفٹر کے ذریعے گاڑی کو لفٹ کیا 2000ہزار روپے کا چالان کیا۔ٹریفک وارڈن میزان بینک کے سامنے اپنی ڈیوٹی پر موجود تھا کہ (و) نامی شہری تعاقب کرتے ہوئے وہاں پہنچا اور اشتعال میں آکر ٹریفک وارڈن کوگالم گلوچ کی ،اس کا گریبان چاک کیا، وردی پھاڑ دی ، چالان بک و چالان کی رقم چھین کر پھاڑ ڈالی اور سنگین نتائج کی دھمکیا ں بھی دیں۔ٹریفک وارڈن نے صبر وتحمل کا مظاہرہ کیا اور کسی قسم کی شہری کے ساتھ بدتمیزی نہ کی،کار سرکار میں مداخلت ،ٹریفک وارڈن کے ساتھ گالم گلوج کرنے پر شہری (و) کے خلاف تھانہ سٹی لیہ میں مقدمہ نمبر 305/25مورخہ 07.03.2025 زیر دفعات 186,353,382,427,506ت پ درج کر لیا گیا ،ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم کا عوام الناس کو یہ پیغام ہے کہ قانون کا احترام کریں ،کار سرکار میں مداخلت ،پولیس ملازمان کے ساتھ دوران ڈیوٹی لڑائی جھگڑا ،نا مناسب رویہ ہر گز برداشت نہیں کیا جا ئے گا چاہے کوئی کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو،خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔