لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے نگراں وزیراعظ جسٹس(ر)ناصرالملک کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرد ی۔
نگراں وزیراعظم جسٹس(ر)ناصرالملک کیخلاف دائر درخواست میں بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے موقف اختیار کیا کہ نگراں وزیراعظم نے سوات دورے پر قومی خزانے سے اخراجات اداکیے جبکہ یہ ایک نجی اور ذاتی دورہ تھا اور آئین نگران وزیراعظم کو اس بات کی اجازت نہیں دیتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ :نگراں وزیراعظم نے ذاتی امور کے لئے پروٹوکول بھی استعمال کیا،اور انہوں نے اپنے اختیارات سے تجاوزکیا۔
لاہورہائیکورٹ کے رجسٹرارآفس نے کمپیوٹرپرنٹ شدہ درخواست نہ ہونےکااعتراض عائد کر دیا جس پر درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت پروٹوکول کے معاملے کانوٹس لے اوراضافی اخراجات واپس لینے کاحکم دے ۔ جسٹس مامون الرشید شیخ نے درخواست پر سماعت کی اور درخواست گزار کی استدعا منطور کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کردیا۔