نا بینا افراد سے پنجاب حکومت کا ایک اورحسین وعدہ
لاہور(مانیٹرننگ ڈیسک)حکومت پنجاب نے ایک اور حسین وعدے کر کے لا ہور میں بے روزگاری کے خلاف سراپا احتجاج ان سب نابینا افراد کو ان کے گھروں میں واپس بھجوا دیا گیا ہے نابینا افراد کے مطابق ان سے وعدہ کیا گیا ہے کہ ان کے متعلقہ ڈی سی اوز ان کے لیے روزگار کا بندوبست کریں گے۔
نجی ٹی وی 92نیوز کے مطا بق غربت اوربیروزگاری سے ستائے نابینا افراد صوبائی دارالحکومت میں زنجیرعدل ہلاتے اور احتجاج کرتے رہے مگر حکمرانوں کے کانوں پر کوئی جوں تک نہ رینگی نوربصارت سے محروم احتجاجی مظاہرین کو پہلے ہوٹلوں میں محصور کیا گیا بعد ازاں انہیں ان کے متعلقہ اضلاع میں بھجوا دیا گیا نابینا افراد کے مطابق حکومت نے ان سے وعدہ کیا ہے کہ متعلقہ ڈی سی اوز انہیں نوکریوں پر لگوائیں گے۔
تفصیلات کےمطابق حکومت وقت سے بھیک نہیں روزگار نہ ملنے پر احتجاج کے لیے لاہور چلے آنے والوں نے جب میٹرو بس سروس بند کر کے پورے لاہور کو چکرا دیا تو پھربھی حکومت ٹس سے مس نہ ہوئی۔حکومت پنجاب نے ایک اور حسین وعدے کر کے لا ہور میں بے روزگاری کے خلاف سراپا احتجاج ان سب نابینا افراد کو ان کے گھروں میں واپس بھجوا دیا گیا ہے نابینا افراد کے مطابق ان سے وعدہ کیا گیا ہے کہ ان کے متعلقہ ڈی سی اوز ان کے لیے روزگار کا بندوبست کریں گے۔
اس حوالے سے لاہور میں نابینا افراد کے ایک نمائندہ وفد نے ڈی سی او لاہور سے ملاقات بھی کی نابینا افراد نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کو ان کے لیے روزگار کا بندوبست کرنا ہو گا وگرنہ وہ پھر سے احتجاج شروع کر دیں گے۔